ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پارلیمنٹ میں خلل اورعدالتوں میں باربار سماعت کاملتوی ہونا تشویش کی بات:صدرجمہوریہ

پارلیمنٹ میں خلل اورعدالتوں میں باربار سماعت کاملتوی ہونا تشویش کی بات:صدرجمہوریہ

Tue, 27 Nov 2018 00:53:42    S.O. News Service

نئی دہلی:26/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمانی معاملات میں بار بار ہونے والی رکاوٹوں اور عدالتوں میں بار بار معاملات کے ملتوی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کووند نے یہ بھی کہا کہ سیاست کے میدان میں انصاف کا مقصد صرف آزاد اور منصفانہ انتخابات اور حق رائے دہی کا عالمی استعمال کرنا ہی نہیں ہے، بلکہ یہ انتخابی مہم کے اخراجات میں شفافیت رکھنے اور بہتر کرنے کی بھی مانگ کرتا ہے اور حکومت یہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یوم آئین کی تقریب کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہا۔کووند نے کہا کہ آئین نے عدلیہ، ایگزیکٹو اور قانون سازی کے درمیان طاقت تقسیم کردی ہے،ان سب کو آئین کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ وہ آئین کی اپنی امیدوں کو پورا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کو تحفظ دینے اور مضبوط کرناہندوستانی لوگوں کی شراکت کے ساتھ ان تین اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
26نومبر کویوم آئین منایا جاتا ہے۔دراصل آئین کونسل نے 26نومبر، 1949کو ہندوستان کا آئین نافذبنایاتھا،جو 26جنوری 1950کو اثر انداز ہوا۔صدر نے پارلیمانی کارروائیوں میں بار بار مداخلت ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت باربار ملتوی ہونے کے سبب لوگوں کو ہونے والی پریشانی کو لے کر بھی تشویش ظاہرکیا،حالانکہ عدلیہ اس کا بہترین حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کو اپنانا ہندوستان کے جمہوری سفر میں سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید آئین میں سب سے زیادہ متحرک ’لفظ ‘انصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف ایک واحد لفظ ہے،انصاف آزادی اور اظہار رائے دینے والا لفظ ہے،انصاف ہمارے آئین اور ملک کی تعمیر کا ذریعہ اور ہدف ہے۔صدر نے کہا کہ انصاف کو ضرور وسیع تناظر میں دیکھا جانا چاہے۔


Share: